Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

جائیداد کا تنازع، ماں نے دو بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

حیات آباد تھانے کی حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔۔
اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2022 09:17pm
پشاور میپ (فوٹو:فائل)
پشاور میپ (فوٹو:فائل)

پشاور میں جائیداد کے تنازع پر ماں نے دو بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

شہر کے حیات آباد تھانے کی حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کا جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، جس کے نتیجے میں ماں نے انتہاہی اقدام اٹھاتے ہوئے دونوں بیٹیوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جبکہ مقتولہ کے چچا ارشد علاوالدین کے مطابق میری بھتیجی نے دو سال قبل اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کی تھی اور مجھ سے وراثت میں حصہ مانگتی تھی۔

مقتولہ کے چچا ارشد علاوالدین کا پولیس کو بیان میں کہنا تھا کہ میرے گھر آکر کر مجھ سے جھگڑا کیا ، میری آنکھوں میں مرچ ڈال دی اور کمرے کے اندر جاکر مقتولہ بھتیجی نے بچیوں پر اور خود پر فائرنگ کرکے زندگی کا خاتمہ کردیا۔

تاہم پولیس کا کہنا تھا کہ معاملے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

peshawar

police

Hayatabad