Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

کے پی حکومت کا فلڈ ریلیف فنڈ کا 20 فیصد بلوچستان کیلئے مختص

بلوچستان کے عوام ہمارے بھائی ہیں: وزیراعلیٰ محمود خان
شائع 07 اکتوبر 2022 05:47pm
وزیراعلیٰ پنجاب (فوٹو:فائل/اے پی پی)
وزیراعلیٰ پنجاب (فوٹو:فائل/اے پی پی)

خیبرپختونخوا حکومت نے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلڈ ریلیف فنڈ کی جمع شدہ رقم کا 20 فیصد بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے مختص کرلیا۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی ہدایت پر صوبہ بلوچستان کے لیے 7 میڈیکل ٹیمیں آج روانہ کر دی گئی ہیں۔

جبکہ نصیر آباد، جھل مگسی، جعفرآباد اور صحبت پور میں خیبر پختونخوا حکومت کی لائیوسٹاک ٹیمیں پہلے سے موجود ہیں، بلوچستان میں صحت کی مد میں 140 ملین جبکہ لائیو سٹاک کی مد میں 220 ملین روپے کی امداد دی جائے گی۔

اس موقع پر وزیر اعلی محمود خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام ہمارے بھائی ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بھی گھروں کی بحالی کے لیے مالی امداد کی فراہمی کل ضلع ڈی آئی خان سے شروع کی جائے گی، جن میں 150 متاثرہ افراد کو مالی امدداد دی جائے ۔مکمل تباہ شدہ مکانات کے لیے 4 لاکھ جبکہ جزوی نقصان زدہ کو 1.6 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔

Balochistan flood

CM KP

Pakistan Floods