Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

زمین پر قبضہ کیس: عدالت نے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

قبضہ اورتعمیرات کے خلاف حکم امتناع برقرار۔۔
شائع 07 اکتوبر 2022 05:02pm
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

سندھ ہائیکورٹ میں جرمن اسکول اورنگی ٹاون کی ایک لاکھ مربع گز زمین پر قبضہ کیس میں عدالت نے ڈپٹی کمشنر ویسٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

سندھ ہائیکورٹ میں جرمن اسکول اورنگی ٹاون کی ایک لاکھ مربع گز زمین پر قبضہ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

جہاں عثمان فاروق ایدوکیٹ کا کہنا تھا کہ سرکاری سرپرستی میں قبضہ ہورہا ہے، عدالت نے ڈپٹی کمشنر ویسٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ویسٹ کو 27 اکتوبر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

عدالت نے قبضہ اورتعمیرات کے خلاف حکم امتناع برقرار رکھا، درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ انڈس اسپتال نے جگہ پر اسپتال اور کالج بنانے کی تجویز کے ایم سی کو دے رکھی ہے۔

وکیل نے مزید کہا کہ اسپتال اچھی شہرت رکھنے والا ادارہ ہے، تین اسکولوں کی ہزاروں مربع گز زمین پر قبضہ کیا جارہا ہے ، دو رکنی بینچ نے حکم امتناع جاری کیا تھا مگر قبضہ مافیا نے دیواریں تیار کر تعمیرات شروع کردیں۔

Sindh High Court

Land Case

Court Order