Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لانگ مارچ کا حربہ ہر قیمت پر ناکام بنائیں گے: وزیر داخلہ

سیف اللہ نیازی کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا ہے: رانا ثناء اللہ
اپ ڈیٹ 07 اکتوبر 2022 05:21pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ ہم ہر قیمت پرلانگ مارچ کا حربہ ہر صورت نا کام بنائیں گے، دھرنے کا اعلان کرنے کے بعد ان کے پاس کوئی راستہ نہیں ہوگا، یہ اسلام آباد آسکیں گے نہ ہی واپس جا سکیں گے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ عمران خان قوم کے ساتھ کھیل کھیل رہے تھے، وہ نوجوانوں سے حلف لیتے پھر رہے ہیں، عمران کونسی حقیقی آزادی کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ملک اور قوم کے لئے کوئی قربانی نہیں ہے، اب قوم کو اس فتنے کا ادراک ہوجانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں،یہ بڑے جھوٹے اور فراڈ ہیں، فتنہ بے نقاب ہو رہا ہے، قوم کو اس کی شناخت کرنی چاہیے، عمران خان کہتے تھے کہ ہارس ٹریڈنگ شرک ہے، ضمیرفروشی کرنے والوں کے بچوں سے شادی نہ کرو، اب کہتے ہیں کہ 5 ایم این اے میں خرید رہا ہوں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اقتدار میں آنے کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں، جتھہ کلچر کامیاب ہوجائے تو پارلیمنٹ کی کیا ضرورت، ایک جتھے کو اجازت دے دی گئی تو روز جتھے آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیف اللہ نیازی کوپوچھ گچھ کیلئےحراست میں لیاہے، ضرورت پڑی توسیف اللہ نیازی کو گرفتار کرلیں گے۔

دوسری وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے سیف اللہ نیازی کو گرفتار کرنے کی تردید کی گئی ہے۔

Rana Sanaullah

Federal Minister

interior ministry

politics 8 Oct 22