Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کرسی کیلئےکسی بھی حدتک جاسکتےہیں: شرجیل میمن

آڈیومیں عمران خان نے 5 ایم این ایزخریدنے کا انکشاف کیا۔
شائع 07 اکتوبر 2022 02:20pm
شرجیل میمن (فوٹو:ٹوئٹر)
شرجیل میمن (فوٹو:ٹوئٹر)

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان مسیحا نہیں،فراڈیا ہے،عمران خان کرسی کیلئےکسی بھی حدتک جاسکتےہیں۔

عمران خان کی مبینہ آڈیو لیکس کے ردعمل میں شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان ہارس ٹریڈنگ کے کاروبارکے سرغنہ ہیں،آڈیومیں عمران خان نے 5 ایم این ایزخریدنے کا انکشاف کیا،عمران خان کو2018میں حکومت بنانےکیلئےاکثریت حاصل نہ تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں جہازدوڑا کرایم این ایزکوخریدا گیا، عمران خان ملک اور معاشرے کیلئےخطرہ ہیں۔

Information Minister

sindh

Sharjeel Memon