لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب میں اسموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم
لاہورہائیکورٹ نے پنجاب میں اسموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ ایمرجنسی نافذ کرنے اور دھواں چھوڑنے والے صنعتی یونٹس فوری بند کرانے کا حکم دیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کو اسموگ ایمرجنسی کے لئے آج شام یا کل صبح تک اجلاس بلا کر اقدامات کی ہدایت کردی۔
عدالت نے ائر کوالٹی جانچنے کے آلات 2 ہفتوں میں خریدنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹیمیں فوری طور پر متحرک دکھائی دینی چاہئیں، فنڈز کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے، تنخواہیں روکی جائیں یا چیف سیکرٹری کی گاڑیاں فیلڈ اسٹاف کو دی جائیں۔
واسا کے وکیل میاں عرفان اکرم نے بتایا کہ عدالتی اقدامات سے پہلی مرتبہ زیر زمین پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوئی، زمین سے پانی نکالنے کی بجائے زمین پر موجود پانی کے استعمال کے منصوبے لائے جائیں گے۔
ایم ڈی واسا محمد غفران نے کہا کہ پانی کی بچت کے لئے فروری سے واٹر میٹرنگ کی تنصیب کا لاہورسے آغاز کیا جا رہا ہے۔
دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیےکہ ایک ہفتے سے لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن چکا مگر یہاں کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی، عالمی ادارے معاونت کو تیار ہیں مگر یہ ڈالروں کے پیچھے اس لئے بھاگتے ہیں کیوں کہ وہ کسی نہ کسی کی جیب میں جاتے ہیں.
عدالت نے اظہار برہمی دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ مستقبل اورموجودہ نسل کی بقا کا سوال ہے جس پر کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔
Comments are closed on this story.