Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک

پشاور کے علاقے متنی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن
اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2022 09:42pm
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پشاور کے علاقے متنی میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا، اس دوران فوجی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد سے ہتھیار اور گولہ بارود مواد برآمد کرلیا گیا ہے جب کہ دہشتگرد سکیوٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھا۔

ISPR

پاکستان

security forces