Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم نے 8 معاونین خصوصی کو قلمدان سونپ دیئے

اب تک 14 معاونین خصوصی کو قلمدان دیا جا چکا ہے
اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2022 11:20pm
وزیراعظم شہباز شریف (فوٹو:فائل)
وزیراعظم شہباز شریف (فوٹو:فائل)

وزیراعظم شہباز شریف نے 8 معاونین خصوصی کو قلمدان سونپ دیئے۔

وزیراعظم کے کل 29 معاونین میں اب بھی 15 بغیر کسی قلمدان کے ہیں، اب تک 14 معاونین خصوصی کو قلمدان دیے جا چکے ہیں۔

وزیراعظم نے معاون خصوصی رضا ربانی کو تجارت کا قلمدان سونپا ہے جب کہ معاون خصوصی نوابزادہ افتخار بابر کو امور کشمیر و گلگت بلتستان کا قلمدان دیا ہے۔

میر ارشاد کو بین الصوبائی، تسنیم قریشی کو صنعت و پیداوار جب کہ محمد علی شاہ باچا کو آبی وسائل اور فیصل کریم کنڈی کو تخفیف غربت و سماجی تحفظ کا قلمدان دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ شہباز شریف نے معاون خصوصی سردار سلیم حیدر کو اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل کا قلمدان جب کہ مہیش کمار کو صحت کا قلمدان دیا ہے۔

Shehbaz Sharif

پاکستان

اسلام آباد

Special Assistant

PM house

Prime Minister