Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق 2 زخمی

ڈکیتی مزاحمت پر 3 افراد جاں بحق بھی ہوئے۔
شائع 06 اکتوبر 2022 05:44pm

کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

شہر میں ڈکیتی مزاحمت کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوا۔

آج کے روز شہر میں ڈکیتی مزاحمت کے چار واقعات پیش آئے، نادرن بائی پاس معمار کٹ کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر 20 سالہ بلال ولد محمد اشرف جاں بحق ہوا، اورنگی ٹاون میں ڈکیتی مزاحمت پر 50 سالہ انور خان نامی شخص جان کی بازی ہار گیا- جبکہ سعید آباد کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے میاں خان نامی شخص بھی اپنی جان نہ بچا سکا۔

ایک اور واقعے میں سپر ہائی وے خادم سولنگی گوٹھ کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شہری بھی زخمی ہوا۔

دوسری جانب منگھو پیر کے علاقے سلطان آباد میں گھر کے اندر شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی اور ساس کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم دلاور ولد محمد خان بے روز گار تھا، جس کی وجہ سے گھر میں آئے دن جھگڑے ہوتے تھے، ملزم نے اپنی بیوی اور ساس کو 30 بور پسٹل سے فائر کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔

police

Karachi Crime

Karachi Firing