Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی، گھر کے اندر فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق

ملزم نے اپنی بیوی اور ساس کو فائرنگ کر کے قتل کیا
اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2022 05:29pm
تصویر: فائل
تصویر: فائل

کراچی کے علاقے منگھوپیر میں گھر کے اندر فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

منگھوپیر میں گھر کے اندر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم دلاور نے اپنی بیوی اور ساس کو فائرنگ کر کے قتل کیا ہے جبکہ واقعہ دوپہر 2 بجے کے قریب پیش آیا۔

لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا جبکہ واقعہ ذاتی نوعیت کا ہے۔

پاکستان

murder case

firing incident