Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تھائی لینڈ کے اسکول پراسلحے اور چاقو سے حملہ، 34 افراد ہلاک

حملے کا مقصد تا حال واضح نہیں ہوسکا
اپ ڈیٹ 06 اکتوبر 2022 03:55pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

تھائی لینڈ کے اسکول میں اسلحے اور چاقو سے حملے میں 34 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ تھائی لیںڈ کے صوبے نونگ بوا لامفو میں پیش آیا جبکہ حملہ آورسابق پولیس آفیسر ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں بچے اور بالغ افراد بھی شامل ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے خود کو بھی گولی مارلی۔

دوسری جانب حملے کا مقصد تا حال واضح نہیں ہوسکا اور حملے میں ملوث پولیس افسرکو گزشتہ سال برطرف کر دیا گیا تھا۔

حملے کا نشانہ بننے والوں میں دو سال کی عمر کے بچے بھی شامل ہیں۔

firing incident

Schools

thailand