Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیوزی لینڈ میں گرین شرٹس کی پریکٹس اور ڈنر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مداحوں کیلئے دلکش تصاویرشیئرکیں
شائع 06 اکتوبر 2022 01:37pm
تصویر: پی سی بی ٹوئٹرہینڈل
تصویر: پی سی بی ٹوئٹرہینڈل

سہ ملکی سیریزکے لیے نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دل جمعی سے میچ پریکٹس میں مصروف ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آفیشل انسٹااکاؤنٹ پر سرد موسم میں پسینے چھڑوا دینے والی محنت کے بعد لی جانے والی تصاویرشیئرکی ہیں جن میں نسیم شاہ ، کپتان بابراعظم ، محمد حسنین اوردیگرکو دیکھا جاسکتا ہے۔

پریکٹس میں مدد کے لئے گرین شرٹس کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف بھی موجود ہیں۔

پی سی بی کی ٹویٹ میں کھلاڑیوں کوخوشگوار میوڈ میں کھانے کی میز پربھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک اور ویڈیو میں کپتان بابراعظم اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن کو کرائسٹ چرچ کے مختلف مقامات پرخوشگوارموڈ میں دیکھا جاسکتاہے۔

دونوں نے ایونٹ کی ٹرافی کے ہمراہ بھی تصاویربنوائیں۔

پاکستان ، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے مابین سات اکتوبر سے شروع ہونے والی سیریزکا فائنل 14 اکتوبرکوکھیلاجائے گا۔

اس سیریز کے بعد قومی ٹیم ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کے لئے 15 اکتوبر کو برسبین آسٹریلیا پہنچے گی جہاں وہ ورلڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل افغانستان اورانگلینڈ کے خلاف 2 دو پریکٹس میچز کھیلے گی۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی20ورلڈ کپ 16اکتوبرسے 13نومبرتک آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا۔

cricket

babar azam

PCB

tri series