Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

جعلی ڈگری کیس: پی آئی اے کا سابق ملازم وطن واپسی پر گرفتار

جعلی تعلیمی اسناد کے حامل سابق پی آئی اے ملازمین کی تعداد 43 ہے
شائع 05 اکتوبر 2022 10:39pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

جعلی ڈگری کیس میں نامزد ملزم اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کا سابق ملازم کو وطن واپسی پر گرفتار کرلیا گیا۔

کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈگری کیس میں نامزد پی آئی اے کے محمد فرحان نامی سابق ملازم کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق محمد فرحان کو پاکستان واپسی پر ایئر پورٹ سےحراست میں لیا گیا ہے جب کہ دیگر ملازمین کے شناختی کارڈ و کوائف امیگریشن کو دئیے گئے تھے۔

خیال رہے کہ ملزم محمد فرحان و دیگر جعلی ڈگری ہولڈرز کے خلاف مقدمہ درج ہوا تھا، جعلی تعلیمی اسناد کے حامل سابق پی آئی اے ملازمین کی تعداد 43 ہے۔

FIA

karachi

PIA

fake degree