Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ترامیم کا مقصد نیب کو سیاسی انتقام کا آلہ بننے سے روکنا ہے، عطاء تارڑ

'نیب نیازی گٹھ جوڑ نے اپوزیشن کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا۔'
شائع 05 اکتوبر 2022 08:28pm
عطاء اللہ تارڑ پریس کانفرنس کر رہے ہیں (تصویر بزریعہ اے پی پی)
عطاء اللہ تارڑ پریس کانفرنس کر رہے ہیں (تصویر بزریعہ اے پی پی)

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ نیب قوانین میں ترامیم نظام کو بہتر کرنے کیلئے لائی گئیں، ان ترامیم کا مقصد نیب کو سیاسی انتقام کا آلہ بننے سے روکنا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے اپوزیشن کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا۔ نیب کی وجہ سے کوئی سرکاری افسر کام کیلئے تیار نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ نیب ترامیم سے مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کو فائدہ ملنے کا تاثرغلط ہے۔ مسلم لیگ ن کے کسی رہنما نے نیب کے نئے قانون سے فائدہ اٹھانے کی درخواست نہیں دی۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں پر عائد الزامات کسی عدالت میں ثابت نہیں ہوسکے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ تمام سیاست دانوں کیلئے لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے، کسی بھی سیاست دان کو تاحیات نااہل نہیں کیا جانا چاہیے۔

عطاء تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی آمد سے نہ صرف ملکی معیشت کا پہیہ چلے گا بلکہ اقتصادی استحکام بھی آئے گا۔

PMLN

Attaullah Tarar

politics oct 5 22

NAB Amendments