Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز کچھ ڈیپ فیک ویڈیوز ریلیز کرنے لندن گئی ہیں: شہباز گل

یہ نازیبا ویڈیوز ہیں جن کے چہرے تبدیل کئے گئے ہیں
شائع 05 اکتوبر 2022 06:15pm
والد صاحب نے پرنسپل کو ہٹا دیا تھا۔ فوٹو — فائل
والد صاحب نے پرنسپل کو ہٹا دیا تھا۔ فوٹو — فائل
PTI Leader Shehbaz Gill First Press Conference After Release | Aaj News

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شہباز گل نے مریم نواز کی لندن روانگی پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ باجی لندن کچھ ویڈیوز ریلیز کرنے گئی ہیں۔

لاہور میں یاسمین راشد کے ہمراہ جیل سے رہائی کے بعد پہلی بار پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ مریم باجی لندن اسی لئے گئیں ہیں کہ وہاں جا کر کچھ ویڈیوز ریلیز کر سکیں، یہ ویڈیوز فحش ہیں جن میں چہرے تبدیل کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم اپنے چچا سے کرپشن کے زریعے پلانٹ منگوانا چاہتی ہیں، آڈیو میں کہتی ہیں پٹرول بڑھا دیں کوئی فرق نہیں پڑتا جب کہ پہلے آپ کہتی تھیں پاسپورٹ پلیٹ میں رکھ کر دیں گے تو بھی پھینک دوں گی۔

شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ آپ کا سارا پیسہ لندن میں، سرجری بھی لندن سے ہونی ہے لیکن آپ اور آپ کے خاندان نے حکومت پاکستان میں کرنی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مریم صاحبہ آپ کے دادا اور والد خواتین کی تضحیک کرتے رہے ہیں، اپنے بیٹے جنید کو بتائیں کہ اس نے خواتین کی عزت کرنی ہے۔

خیال رہے کہ نائب صدر مسلم لیگ (ن) عدالت سے پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد ہی اپنے والد اور پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کے لئے لندن روانہ ہوچکی ہیں۔

Nawaz Sharif

Maryam Nawaz

shahbaz gill

politics oct 5 22