Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حقیقی آزادی مارچ: پی ٹی آئی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ہر ضلع سے 6،6 ہزار لوگوں کو لیکر آنا ہے، عمران خان کی ہدایت
شائع 05 اکتوبر 2022 04:39pm
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی لاہور میں پارٹی رہنماوں کے ساتھ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، پارٹی رہنماوں کو لانگ مارچ کے لئے ٹاسک سونپ دئیے گئے۔

اجلاس کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے تاکید کی کہ ہر ضلع سے 6، 6 ہزار لوگوں کو حقیقتی آزادی مارچ میں لیکر آنا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کا آغاز کہاں سے ہوگا، وقت اور جگہ کا تعین میں کروں گا-لانگ مارچ بارے اہم کارڈ ابھی میرے سینے سے لگے رہیں گے، پارٹی تنظیم اپنی تیاری مکمل رکھے۔

عمران خان نے ہدایت کی کہ ہر تنظیم اپنا اپنا ڈیٹا پارٹی رہنما شبلی فراز کو بھیج دیں، ہر ضلع میں ساڑھے 3 ہزار سے زائد عہدیدار ہوں گے جو مارچ میں لوگوں کو لیکر آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی تنظیموں کی جانب سے مکمل ڈیٹا ملتے ہی لانگ مارچ کی کال دے دوں گا۔

imran khan

lahore

punjab

pti long march

politics oct 5 22