Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں احتساب کاعمل ختم ہوچکا: فواد چوہدری

مریم نواز کو سائفر کا نہیں پتا تو کسی سے پوچھ لیں۔
شائع 05 اکتوبر 2022 02:31pm
فواد چوہدری (فوٹو:فائل)
فواد چوہدری (فوٹو:فائل)

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے نیب قانون میں ترمیم کی، پاکستان میں احتساب کاعمل ختم ہوچکا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گففتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج کا کیس دلچسپ تھا،ججز ریمارکس بھی اچھے تھے ،عمران خان نےپہلےہی بتایاتھاموجودہ حکومت کاایجنڈاہی یہی تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب ترمیم کا فائدہ موجودہ حکمران ٹولے کو ہوا، فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد نئے شواہد پیش نہیں کیئے جاتے، مریم نواز کو سائفر کا نہیں پتا تو کسی سے پوچھ لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام مسائل کے حل کیلئے حقیقی آزادی مارچ کر رہے ہیں، حقیقی آزادی مارچ کیلئےعمران خان آج لاہورمیں ہیں۔

pti

پاکستان

Fawad Chaudhary