Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

کرائسٹ چرچ میں ٹرافی کی رونمائی، شاداب کوسردی لگنے لگی

سہ ملکی سیریزمیں نیوزی لینڈ، پاکستان اور بنگلادیش شامل ہیں
شائع 05 اکتوبر 2022 12:20pm
تصویر: پی سی بی/ٹوئٹر
تصویر: پی سی بی/ٹوئٹر

نیوزی لینڈ میں جمعہ سے شروع ہونے والی سہ ملکی سیریزکی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، افتتاحی میچ میں پاکستان اور بنگلادیش کا آمنا سامنا ہوگا۔

کرائسٹ چرچ میں ٹرافی کی رونمائی کے دوران پاکستانی کپتان بابراعظم، کیوی کپتان کین ولیم سن اوربنگلادیش کے قائم مقام کپتان نور الحسن نے مختلف مقامات پرتصاویربنوائیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ پریہ تصاویرشیئرکرتے ہوئے بتایا کہ سیریزکے پہلے میچ میں پاکستان اور بنگلہ دیش مدمقابل ہوں گے۔

سات اکتوبر سے شروع ہونے والی سیریزکا فائنل 14 اکتوبرکوکھیلاجائے گا۔

سیریز کے لیے قومی ٹیم کل سے ٹریننگ کا آغاز کررہی ہے، کرائسٹ چرچ میں بوندا باندی سے موسم مزید سرد ہوگیا جس کا ثبوت شاداب خان کی تصویر سے بھی ملتا ہے۔

اس سیریز کے بعد قومی ٹیم ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کے لئے 15 اکتوبر کو برسبین آسٹریلیا پہنچے گی جہاں وہ ورلڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل افغانستان اورانگلینڈ کے خلاف 2 دو پریکٹس میچز کھیلے گی۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ٹی20ورلڈ کپ 16اکتوبرسے 13نومبرتک آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا۔

cricket

پاکستان

Trophy unveiled