بھارت میں بس کھائی میں جاگری، نریندرمودی کا اظہارِ افسوس
بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے کوٹ دوار ضلع میں مسافر بَس کے 500 میٹر گہری کھائی میں گرنے سے 32 افراد ہلاک اور 20 کے قریب زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ریسکیو ٹیمیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
افسوسناک واقعہ بَس کا کنٹرول کھو جانے کے باعث پیش آیا، جو پوڑی ضلع کے دھوم کوٹ تھانہ علاقے کے قریب ایک گاؤں کے پاس کھائی میں جاگری، جبکہ مسافربَس میں شادی کی بارات کے مسافر بھی سوار تھے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام سمیت اتراکھنڈ کے وزیراعلی پشکر سنگھ دھامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر پہنچے، جو حادثے سے متعلق عوام کو آگاہ کریں گے۔
بھارتی وزیر اعظم کا اظہارافسوس
وزیراعظم نریندرمودی کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اتراکھنڈ میں بَس حادثہ دِل دہلا دینے والا ہے، دُکھ کی اِس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہوں۔
انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جو زخمی ہوئے ہیں وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے، ریسکیو آپریشن جاری ہے، متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔
Comments are closed on this story.