حب میں گھر پر دستی بم حملہ، 6 افراد زخمی
حب میں سابق وزیراعلی بلوچستان ثناء اللہ زہری کے معاون خصوصی صلاح الدین زہری کے گھر پردستی بم پھینک دیا گیا، بم پھٹنے سے گھر میں موجود 3خواتین اور 3بچے زخمی ہوگئے۔
حب میں شرپسندوں کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری کے معاون خصوصی صلاح الدین زہری کے گھرپر دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔
خیبر ہاؤسنگ سوسائٹی میں ہونے والےحملے میں خواتین اور بچوںسمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈی ایس پی منور شیخ کا کہنا ہے کہ نامعلو م افراد نے گھر دستی پر دستی بم پھینکا، زخمیوں کو سول اسپتال حب میں ابتدائی طبی امداد دینےکے بعد مذید علاج کے لئے کر اچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
نواب ثناء اللہ زہری کی مذمت
دوسری جانب سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے حب میں دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں پر حملہ آزادی کےلئے نہیں بلکہ بیرون ملک بیٹھے آقاؤں کو خوش کرنے کےلئے کیا جاتا ہے،ننگ و ناموس کی نام پر سیاست کرنیوالے کہاں گئے۔
انہوں نے کہاکہ صلاح الدین زہری میرے قبیلے سے ہیں اور میرامتم خاص ہے، سالگرہ کی تقریب میں خواتین پر دستی بم پھینکنا کوئی بہادری نہیں۔
سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ آزادی کے نام پر لڑنے والے اگر بلوچ قوم کے خیر خواہ ہوتے تو تقریب میں مردوں کے پہنچنے کا انتظار کرتے،غیر ملکیوں کے ٹکوں پر پھلنے والے جان لیں کہ بلوچ قوم کو مزید ورغلا کر دھوکا نہیں دیا جاسکتا۔
ثناءاللہ زہری نے مزید کہا کہ بلوچیت کا لبادہ اوڑکر بلوچ قوم کی کشت و خون میں ملوث غداروں کو بے نقاب کریں گے، ننگ و ناموس کی سیاست کرنے والے ڈاکٹر اللہ نظر اور اسلم اچھو کے خاندانی کی رہائی کا واقعہ بھول گئے، بلوچ قوم کے درمیان اور حقیقت و سچائی اپناتے ہوئے ہی بلوچ قوم کی خیر خواہی کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان یا بیرون ملک بیٹھ کر بلوچ قوم کی آنکھوں میں دھول جھونک کر سیاست کرنےوالے بلوچوں کے خیر خواہ نہیں، زہری سمیت بلوچستان میں بسنے والے تمام اقوام کا وارث ہوں۔
Comments are closed on this story.