Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دبئی میں نیا ہندو مندر عوام کیلئے کھول دیا گیا

مندر کی بنیاد کرونا لاک ڈاون کے بعد فروری 2020 میں رکھی گئی تھی
شائع 05 اکتوبر 2022 12:29am

دبئی کے جیبل علی میں تعمیر کیا گیا نیا ہندو مندر سرکاری طور پر عوام کیلئے کھول دیا گیا ۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے جبل علی میں ’پوجا گاؤں‘ کے نام سے مشہور محلے میں واقع یہ مندر منگل کو باضابطہ طور پر کھول دیا گیا ہے اس علاقے میں اب 9 مذہبی عبادت گاہیں ہیں جن میں 7 گرجا گھر، گرو نانک دربار سکھ گرودوارہ، اور نیا ہندو مندر شامل ہے۔

رواداری اور بقائے باہمی کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان نے شمع روشن کرکے مندر کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر بھارتی سفیر سنجے سدھیر سیمت دیگر مذاہب کے مذہبی رہنما، کاروباری شخصیات اور ہندوستانی کمیونٹی کے ارکان بھی اس شاندار افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔

بھارتی سفیر سنجے سدھیر کا کہنا تھا کہ یہ ہندوستانی کمیونٹی کے لئے خوش آئند خبر ہے کہ دبئی میں آج ایک نئے ہندو مندر کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مندر کے لیے زمین فراہم کرنے اور اس کی تعمیر میں سہولت فراہم کرنے پر دبئی حکومت کی مہربانی اور سخاوت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مندر کی بنیاد کرونا لاک ڈاون کے بعد فروری 2020 میں رکھی گئی تھی۔

مندر میں جانے کے لیے پیشگی رجسٹریشن کی ضرورت ہے اور عقیدت مند پہنچنے سے پہلے آن لائن رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

dubai

Hindu Temple

Mandir