Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹانک: سکیورٹی فورسز اور دہشگردوں کے درمیان فائرنگ، 3 دہشگرد ہلاک

دہشت گرد علاقے میں ٹارگٹ کلنگ، اغوا اور بھتہ خوری میں ملوث تھے۔
شائع 04 اکتوبر 2022 06:39pm
فوٹو(فائل)
فوٹو(فائل)

ٹانک میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے- دہشت گرد علاقے میں ٹارگٹ کلنگ، اغوا اور بھتہ خوری میں ملوث تھے۔

اس سے قبل، گزشتہ ہفتے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا، مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ISPR

security forces

KPK

Tank