Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پڑھائی نہ کرنے پر باپ کی جانب سے 12 سالہ بیٹے کو زندہ جلانے کا کیس

بیٹے کا کیس ہرحال میں لڑوں گی، والدہ
اپ ڈیٹ 04 اکتوبر 2022 01:43pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی کےعلاقے اورنگی ٹاؤن میں ہوم ورک نہ کرنے پر 12 سالہ بچے کو جلا دینے والے ملزم باپ نذیر خان کوعدالت میں پیش کردیا گیا۔

جیل پولیس نے ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے کیس کا چالان جمع نہیں کرایا جس پر پولیس نے آئندہ سماعت پرچالان جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے مقدمے کی مزید سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

وکیل مدعی شہریار علی کٹ کے مطابق ملزم نے بیٹے کو مٹی کا تیل چھڑک کرآگ لگھادی تھی، عدالت نے تفتیشی افسر کو رپورٹ مکمل کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ نذیر پہلے بھی بیٹے کو آگ لگانے کی دھمکیاں دے چکا تھا، میں اپنے بیٹے کا کیس ہر حال میں لڑوں گی ورنہ روز محشر وہ مجھ سے سوال کرے گا۔ ملزم کے خلاف اہلیہ نے اقبال مارکیٹ تھانے میں مقدمہ درج کروایا ہے۔

یہ افسوسناک واقعہ 14 ستمبر کو پیش آیا تھا، بچے کی والدہ نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ بیٹا ہوم ورک نہیں کر رہا تھا جس پر والد کو غصہ آگیا اور اس نے بچے کو جلا ڈالا، 2 دن اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد بچہ دم توڑ گیا تھا۔

دوسری جانب ملزم کا موقف تھا کہ اس روز گھر میں رنگ کے لئے تھنر لایا تھا جو کہ غصہ آنے پر اپنے بیٹے پر ڈال دیا تھا۔

پاکستان

karachi

Orangi Town

burnt alive