Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اقوام متحدہ نے پاکستان کیلئے انسانی امداد کی اپیل میں 5 گنا اضافہ کردیا

امداد کی اپیل 16 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر 81 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کردی گئی
شائع 04 اکتوبر 2022 11:15am
پاکستان کی مدد نہ کی گئی تو بیماریوں میں خوفناک اضافہ ہوجائے گا، اقوام متحدہ
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
پاکستان کی مدد نہ کی گئی تو بیماریوں میں خوفناک اضافہ ہوجائے گا، اقوام متحدہ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اقوام متحدہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے لئے انسانی امداد کی اپیل میں 5 گنا اضافہ کردیا، اپیل 16 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر 81 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کردی۔

پاکستان کے متاثرین سیلاب کی مدد کے لئے اقوام متحدہ کی جانب سے اہم اقدام اٹھا یا گیا ،جس میں انسانی امداد کی اپیل کو 5 گنا بڑھا دیا۔

اقوام متحدہ نے پہلے 16کروڑ ڈالر کی اپیل کی تھی جسے اب 81کروڑ 60لاکھ ڈالر کردیا۔

اقوام متحدہ کے رابطہ افسر نے خبردار کیا کہ پاکستان کو متاثرہ علاقوں میں صحت، غذا، پانی اور صفائی کے کاموں میں مددکی ضرورت ہے، اگرعالمی برادری نے مددنہ کی تو بیماریوں میں خوفناک اضافہ ہوجائے گا،

انہوں نے مزید کہا کہ امدادمیں اضافےکی اپیل جنیوامیں آج اقوام متحدہ (یواین) اور پاکستان کی جانب سے مشترکہ طورپرپیش کی جائے گی، اقوام متحدہ کو پہلی فلیش اپیل کی 60 فیصدرقم مل چکی ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق سیلاب متاثرین بیماریوں سے نبرد آزما ہیں، متاثرین موت اور تباہی کے دوسرے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں ۔

ادھرگزشتہ روزوزیراعظم شہباز شریف کوسیلاب متاثرین کی امداد پربریفنگ دی گئی ۔

وزیراعظم نے جمعرات کو امداد دینے والے ممالک اورعالمی تنظیموں کی کانفرنس بلانے کی ہدایت کردی۔

پاکستان

United Nations

Pakistan Floods

human aid