Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ ہائیکورٹ کا شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

عدالت نے شرجیل میمن کی نظر ثانی کی درخواست منظور کرلی
شائع 04 اکتوبر 2022 10:02am
پیپلزپارٹی کے رہنما کو سندھ ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما کو سندھ ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا، عدالت نے کرپشن کے مقدمے میں صوبائی وزیرشرجیل میمن کا نام ایگز ٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے شرجیل میمن کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

عدالت نے شرجیل میمن کی نظر ثانی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کا نام مستقل ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا ۔

سماعت کے دوران شرجیل میمن کے وکیل راج علی واحد ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے شرجیل میمن کی ضمانت منظور کرتے وقت نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا تھا، ان کو ملک سے باہر جانے کے لیے بار بار اجازت لینا پڑتی ہے۔

وکیل نے کہا کہ شرجیل میمن ٹرائل کورٹ میں باقاعدگی سے پیش ہورہے ہیں، ان کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔

نیب اور وفاقی حکومت کے وکیل نے بھی شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی حمایت کردی۔

بعدازاں سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کا مؤقف سننے کے بعد شرجیل میمن کی نظر ثانی کی درخواست منظور کی۔

ECL

PPP

Sharjeel Memon

Sindh High Court