Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا، پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب

فرخ حبیب نےفوری الیکشن کا مطالبہ کردیا
شائع 03 اکتوبر 2022 03:41pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا، خاتون جج کے پاس خود گئے تھے۔

آج نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے ملکی سیاسی صوتحال پر تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نےعوام کا بھرکَس نکال دیا ہے اورچند ماہ میں ملک میں بے روزگاری بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے ملک میں سیاسی عدم استحکام حل پیش کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے ہی موجودہ مسائل حل ہوسکتےہیں، ہمیں فوری طورپرالیکشن کی جانب جانا چاہئے، موجودہ حکومت کی پوری تاریخ ڈیلوں سے بھری ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس غیرمشروط معافی مانگے بغیرخارج

انہوں نے مخالفین پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ اداروں کوسیاست میں لاتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ اداروں آئینی حدود میں رہی، قانون سے بالاترکوئی بھی نہیں ہے۔

فرخ حبیب نے وفاقی وزیر خزانہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مفروراسحاق ڈار وزیراعظم کے جہازمیں پاکستان آئے اور نوازشریف 50 روپے کے اسٹامپ پیپر پرلندن گئے۔

Farrukh Habib

Islamabad High Court

Contempt of Court