Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

اب صرف چائے میں روٹی ڈال کر کھانے کا کیس رہ گیا تھا، عمران خان

واضح ہوگیا ملک میں طاقتور اورکمزور کیلئے الگ الگ قانون ہے
شائع 03 اکتوبر 2022 03:12pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ میرے خلاف اب صرف چائے میں روٹی ڈال کر کھانے کا کیس ہی رہ گیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاتون جج کو دھمکی دینے پرعمران خان کی معافی قبول کرتے ہوئے ان کے خلاف توہین عدالت کیس خارج کیا ہے، اس کیس کی سماعت کے لیے عدالت آنے والے عمران خان نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ لوگ سسٹم سے مایوس ہو چکےہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ایک چیز واضح ہو گئی ہے، ملک میں طاقتور اور کمزور کیلئے الگ الگ قانون ہے۔

گزشتہ دنوں اپنی ایک وائرل ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خلاف ایک ہی ایف آئی آر رہ گئی تھی، بس چائے میں روٹی ڈال کر کھانے کا مقدمہ رہ گیا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم نے واضح کیا کہ قومی اسمبلی میں نہیں بیٹھیں گے،جب مذاکرات کر رہے ہوں تو دروازے کھلے رہتے ہیں، بندوق کے زور پر تو بات چیت نہیں ہوتی۔

انہوں نے بتایا کہ ہفتہ سے متاثرین سیلاب میں امدادی چیکس تقسیم کریں گے۔

pti

imran khan

Islamabad High Court

Contempt of Court