Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

پاکستان پر پابندیاں رواں ماہ ختم ہونے کا امکان

فیٹف کا اجلاس پیرس میں ہوگا
شائع 03 اکتوبر 2022 02:30pm

فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) ممکنہ طورپر پاکستان کو اپنی پابندیوں کی فہرست سے رواں ماہ نکال دے گی، جس کے نتیجے میں پاکستان کیلئے کئی معاشی مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں ذرائع نے آج ٹی وی کو بتایا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف معیارات پرعملدرآمد کرنے والے ٹاپ ٹین ممالک میں شامل ہو گیا اور 21 اکتوبر کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔

ایف اے ٹی ایف کا اجلاس رواں ماہ 18 سے 22 تاریخ تک پیرس میں ہو رہا ہے۔

پاکستان کو ایف اے ٹی ایف نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنانسنگ کے خاتمے کیلئے دو پروگرامز کے تحت 40 اہداف دیے تھے جو پاکستان پورا کر چکا ہے۔

فیٹف ٹیم نے29اگست سے3ستمبرتک پاکستان کادورہ کیا تھا اور زمینی حقائق پر فیٹف کی ٹیکنیکل ٹیم مطمئن ہو گئی۔

وزیراعظم سے بھی فیٹف ٹیم نے ملاقات کی تھی۔

پاکستان کو جون 2018 میں پابندیوں کی فہرست میں ڈالا گیا تھا اور اس کے بعد پی ٹی آئی دور میں پابندیوں کے خاتمے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے تھے۔

فیٹف کے جون 2022 میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستان کو پابندیوں کی فہرست سے نکال دیا جائے گا تاہم حتمی فیصلہ فیٹف ٹیم کے دورہ پاکستان کے نتائج سے مشروط تھا۔

پاکستان

FATF

financial action task force