Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور کے نجی ہوٹل میں زہریلہ پانی پینے سے بچوں کی حالات غیر

ہوٹل انتظامیہ نے پانی کی جگہ زہریلہ پانی فراہم کیا
شائع 03 اکتوبر 2022 03:45pm
تصویر: فائل
تصویر: فائل

نجی ہوٹل میں فیملی کے ہمراہ آئے بچوں کو زہریلا پانی پلانے کے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ہوٹل مینیجر کو گرفتار کرلیا گیا۔

لاہور کے علاقے لاری اڈہ میں واقع نجی ہوٹل میں فیملی کے ہمراہ آئے بچوں کو زہریلا پانی پلادیا، جس سے بچوں کی حالت غیر ہونے پراسپتال منتقل کردیا۔

افسوسناک واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچی کے چچا عادل کی مُدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ہوٹل انتظامیہ نے پانی کی جگہ زہریلہ پانی فراہم کیا، جواحمد اور وجیہہ کو پلانے کے بعد ان کی حالت غیر ہوگئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے نجی ہوٹل کے مینجر کو گرفتار کرلیا ہے تاہم تمام پہلوؤں کو مدنظررکھتے ہوئے کارروائی کی جاری ہے۔

lahore

punjab

water poisoning