Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

موٹروے پولیس نے اغوا کاروں کی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا

شہریوں نے موٹروے پولیس کے اس اقدام کو بے حد سراہا
شائع 03 اکتوبر 2022 09:02am

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے اغوا کاروں کی منصوبہ بندی کو ناکام بناتے ہوئے گرفتارکرکے مقامی پولیس کے حوالے کردیا، جسے شہریوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔

آج ٹی وی کے مطابق خانیوال کے قریب موٹروے ایم فور پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پرشہری نے کال کرکے رحیم یار خان سے اغوا کی گئی 14 سالہ بچی ماہ نور کی اطلاع دی، جو کارنمبرLE/9843 برنگ سفید پراغواہ کی گئی۔

اغوا کی واردات میں استعمال ہونے والی کار سمندری انٹر چینج سے ایم فور پردیکھی گئی ہے، تو نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کنٹرول نے ناکہ بندی کی اطلاع بوقت 1:30رات بیٹ نمبر 22 کو دی گئی۔

متعلقہ ڈی ایس پی محمد حسن، ایڈمن آفیسر انسپکٹر شفیق قیصرانی، اینٹی کرائم سکارڈ ڈیوٹی پر مامور انسپکٹرعبدالعزیز اورکانسٹیبل محمد طارق کودی۔

افسران نے بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعلقہ گاڑی کو ٹریس کرکے دونوں اغواہ کاروں جام ثاقب ریاض ،جام شاہ زیب اور کار جن کے خلاف اغواہ کا مقدمہ تھانہ سٹی بی ڈویژن رحیم یار خان میں درج تھا، ان کو تھانہ بدھلہ سنت کے حوالے کردیا۔

بیٹ کمانڈر ڈی ایس پی محمد حسن بھٹی کے مطابق اغواہ کار ملزمان کی اطلاع ملتے ہی ان کو پکڑنے کی مؤثر حکمت عملی بنا لی گئی تھی۔

اس کے علاوہ اغواہ کاروں نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کے روکنے پر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگنے کی کوشش کی، جس کو مؤثر حکمت عملی کی وجہ سے ناکام بنا دیا گیا۔

ملزمان کو پکڑ کر لوکل پولیس کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ علاقہ مکینوں اور روڈ یوزرز کی جانب سے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے اس بہترین اقدام کو خوب سراہا گیا۔

چیچہ وطنی سے اغوا ہونیوالی بچی ملتان سے بازیاب

دوسری جانب پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیچہ وطنی سے اغوا ہونے والی بچی کو ملتان سے بازیاب کرالیا ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ چیچہ وطنی سے اغوا ہونے والی بچی ملتان سے بازیاب کروا لی گئی، یاسین نامی شخص 5 سالہ بچی کو اغوا کر کے ملتان لے آیا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ اغواکار کو پل پھٹیاں والی کے قریب ایک مکان سے گرفتار کیا گیا، جہاں وہ کرائے کے مکان میں بچی کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔ اغواکار بچی کو گزشتہ ماہ اغوا کرکے ملتان لایا تھا۔

پولیس نے بچی کے اغوا کا مقدمہ چیچہ وطنی کے تھانہ صدر میں درج کیا گیا تھا اور والدین کو بچی کی بازیابی کے حوالے سے اطلاع کر دی گئی ہے تاہم اغواکار سے مزید تفتیش کا عمل بھی جاری ہے۔

punjab

kidnap

Khanewal

motorway police