Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سائفر ریاست کی امانت ہے، خیانت کرنیوالے کو نشانِ عبرت بنانا چاہیئے، مریم نواز

رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو کہتا ہے مجھ سے سائفر گم گیا، نائب صدر (ن) لیگ
شائع 02 اکتوبر 2022 03:26pm
پھر کسی فارن ایجنٹ کو ڈالروں کے عوض سیاسی بھیس بدل کر ملک کو نقصان پہنچانے کی ہمت نا ہو، مریم نواز
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
پھر کسی فارن ایجنٹ کو ڈالروں کے عوض سیاسی بھیس بدل کر ملک کو نقصان پہنچانے کی ہمت نا ہو، مریم نواز فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ سائفر ریاستِ پاکستان کی امانت ہے اور اس میں خیانت کرنے والے کو نشانِ عبرت بنانا چاہیئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر جاری بیان میں پر رہنما (ن) لیگ مریم نواز نے کہا کہ سائفر صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا نہیں بلکہ ریاستِ پاکستان کی امانت ہے، قومی امانتوں میں خیانت کرکے ریاست کے مفادات کو پامال کرنے والے کو نشانِ عبرت بنانا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں نشان عبرت بنائیں تاکہ پھر کسی فارن ایجنٹ کو ڈالروں کے عوض سیاسی بھیس بدل کر ملک کو نقصان پہنچانے کی ہمت نا ہو۔

ایک اورٹویٹ میں مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک تو جعل سازی کی اور پھر اس خوف سے کہ پکڑا نا جاؤں، سائفر ہی غائب کر دیا، رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو کہتا ہے مجھ سے سائفر گم گیا۔

pti

PMLN

Maryam Nawaz

imran khan

Cypher