Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رانا ثناءاللہ بنی گالہ پر چھاپہ ماریں، وہاں سے اصل سائفر مل جائیگا: مریم نواز

ن لیگ کی آڈیوز میں ملک کے خلاف کچھ سننے کو نہیں ملے گا
شائع 01 اکتوبر 2022 07:48pm
Maryam Nawaz Exclusive Talk During Press Conference | Aaj News

نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ بنی گالہ پر چھاپہ ماریں، وہاں سے انہیں سفارتی سائفر مل جائے گا۔

لاہور میں لیگی رہنما و وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آڈیو کو جتنی بار سنیں گے اندازہ ہوگا اس ملک کے ساتھ کس طرح کھیلا گیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ میری بھی آڈیوز سامنے آئی ہیں، ن لیگ کی آڈیوز میں ملک کے خلاف کچھ سننے کو نہیں ملے گا، ن لیگ ملکی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سائفر کی کاپی وزیراعظم ہاؤس سے غائب ہوگئی، آپ نے جعل سازی کی اور اس کو بدلا، لہٰذا عمران خان کو پاکستانی قوم سے معافی مانگنی چاہئے، عمران نے ملک کے جمہوری نظام، خارجہ پالیسی کے خلاف سازش کی ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ابھی وزیراعظم نے بتایا کوئی ملک پاکستان پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں، عمران خان نے پاکستان کے سفارتی تعلقات کو کھیل تماشہ بنا دیا، اسے دشمن قوتوں سے ڈالر موصول ہوئے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان دوسروں کو میر جعفر اور میر صادق کے ٹائٹل دیتے تھے، اب پتاچل گیا اصل میں میر جعفر و میرصادق کون ہے اور اگر رانا ثناء بنی گالہ پر ریڈ کریں تو وہاں سے اصل سائفر مل جائے گا۔

Shehbaz Sharif

Maryam Nawaz

imran khan

lahore

Bani Gala

audio leak

Cypher