Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنسی ہراسانی کیس: ڈی جی پیمرا کی برطرفی برقرار،25 لاکھ جرمانے کا حکم

صدر پاکستان نے جرمانہ 20 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کردیا
شائع 01 اکتوبر 2022 04:05pm
تصویر: اے ایف پی
تصویر: اے ایف پی

جنسی ہراسانی کیس میں ڈی جی پیمرا کی برطرفی برقراررکھتے ہوئے 25 لاکھ جرمانے کا حکم دے دیا ہے۔

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے جنسی ہراسانی کیس میں وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسانی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

صدرنے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے ڈی جی پیمرا کی سزا کو برقرار رکھی ساتھ ہی جرمانہ 20 لاکھ سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ثابت ہوچکا کہ خاتون ملازم کو زبانی، فحش،توہین آمیز تبصروں اور ناجائز مطالبات سے ہراساں کیا گیا،جب ایسے کیس بلاشک و شبہ ثابت ہوجاتے ہیں تو قانون کی پوری طاقت کا استعمال کرتا ہوں۔

صدر نے مزید کہا کہ خواتین کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات ضروری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہراسانی کے خوف کے باعث خواتین کی دَب جانے والی اقتصادی صلاحیتیں بروئے کارلانے کے لیے ایسے اقدامات ضروری ہیں۔

پاکستان

sexual harassment

Arif Alvi

women's rights