سائفر معاملہ، مسلم لیگ ن کا جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ
سائفر کے معاملے پر مسلم لیگ نون نے جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ کرلیا۔
پارٹی قائد نواز شریف کی ہدایت پر مسلم لیگ نون نے لائحہ عمل تیار کرنے کی پلاننگ شروع کردی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ نون نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بیانیے کا توڑ نکالنے کیلئے سائفر آڈیو لیکس معاملے پر جارحانہ انداز اپنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف نے لندن سے پارٹی کو سائفر پر سخت اور جارحانہ ردعمل دینے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پارٹی سائفر پر عوام کو آگاہ کرے کہ یہ ریاست کے خلاف بہت بڑی سازش تھی، میڈیا اور سوشل میڈیا پر عمران خاں کے جھوٹے بیانیہ کا پول ثبوتوں کے ساتھ سامنے لایا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون نے اپنے قائد کی ہدایات کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل تیار کرنے کی پلاننگ شروع کر دی ہے۔
Comments are closed on this story.