Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عوامی شکایات کو جلد از جلد نمٹایا جائے: وزیراعلیٰ پنجاب

سسٹم آن لائن ہونے سے درخواست گزار کو ریلیف ملے گا۔
شائع 01 اکتوبر 2022 10:46am
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی (فوٹو:فائل)

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ شکایت سیل میں آنے والی درخواستوں کو جلد نمٹانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے وزیراعلیٰ شکایات سیل کے چیئرمین زبیر احمد خان نے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے عوامی شکایات کے فی الفور ازالے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ درخواستوں کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔

شکایت کے اندراج سے ازالے تک پورا سسٹم آن لائن ہونے سے درخواست گزار کو بہت ریلیف ملے گا۔

شکایات کے ازالے کیلئے ہونے والی پیشرفت کے ہر مرحلے سے درخواست گزار کو اپ ڈیٹ رکھا جانا چاہیے۔

چودھری پرویز الٰہی نے ہدایت کی کہ بے بنیاد اور جھوٹی درخواستیں دینے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔

pti

پاکستان

Chaudhry Pervaiz Elahi

Punjab Govt