Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم فور پر منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی: موٹر وے پولیس

گاڑی سے اٹھارہ کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔
شائع 01 اکتوبر 2022 10:22am
موٹر وے پولیس (فوٹو:فائل)
موٹر وے پولیس (فوٹو:فائل)

موٹروے پولیس نے ایم فور (ملتان فیصل آباد موٹروے) پر کروڑوں روپے مالیت کی اٹھارہ کلو ہیروئن فیصل آباد لیجانے والے ماں بیٹے کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایک مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا گیا مگر ڈرائیور نے رفتار مزید بڑھا کر فرار ہونے کی کوشش کی۔

موٹروے پولیس نے تعاقب کرکے مشکوک گاڑی کو روک لیا جس میں خرم اور لبنیٰ نامی ماں بیٹا سوار تھے۔

گاڑی کی تلاشی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی اٹھارہ کلو ہیروئن برآمد ہوگئی۔

ترجمان کے مطابق ملزمان پشاور سے ہیروئن اسمگل کرکے فیصل آباد لے جارہے تھے۔

موٹروے پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر فیصل آباد کے تھانہ ساہیانوالہ پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

punjab

Smuggling

motorway police