Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جوبائیڈن نے روسی صدر کو خبردار کردیا

روس اور امریکا ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے
شائع 01 اکتوبر 2022 10:57am
تصویر: فائل
تصویر: فائل

امریکی صدرنے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے براہِ راست خطاب کرتے ہوئے خبردار کردیا۔

صدرجوبائیڈن نے روسی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ”غلط فہمی“ میں نہ رہیں، امریکا اپنے نیٹو اتحادی ممالک کی سرزمین کے ”ایک ایک انچ“ کے دفاع کے لیے تیار ہے۔

جوبائیڈن کا بیان ایسے وقت سامنے آیا جب روسی صدر کی جانب سے یوکرین کے چارعلاقوں کو روس میں ضم کرنے سے متعلق معاہدے پردستخط کیے گئے تھے،جس کی امریکا سمیت نیٹو اتحادی ممالک نے سخت ترین الفاظ میں مذمت کی تھی۔

سرکاری روسی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے واضح نہیں کیا گیا کہ وہ صدر پوٹن کے کس بیان کا جواب دے رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے ہی روسی صدر نے واضح کردیا تھا کہ وہ اپنی ملکی سالمیت اورعوام کے تحفظ کے لئے کسی بھی ہتھیارکو استعمال کرنے سے گریزنہیں کریں گے۔

Vladimir Putin

Joe Biden

US President

NATO