Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بورے والا میں ڈکیتی کے دوران دو خواتین کے ساتھ مبینہ گینگ ریپ

ڈاکو جنسی زیادتی کے بعد زیور لوٹ کر فرار
شائع 01 اکتوبر 2022 09:13am

بورے والا میں ڈکیتی کے دوران دو خواتین کے ساتھ مبینہ گینگ ریپ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

بورے والا کے نواحی گاوں میں مقامی زمیندار کے گھر دوران ڈکیتی 5 ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر اہل خانہ کے سامنے دونوں خواتین کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔

ڈاکو جنسی زیادتی کے بعد ہزاروں روپے نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔

دوسری جانب غم سے نڈھال ورثاء نے آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

punjab

Gang Rape

Borewala