Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان کو قتل کردیا گیا

لاہور میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو نے نوجوان کو قتل کردیا۔ لاہور کے علاقے مصری شاہ میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکو نے...
اپ ڈیٹ 01 اکتوبر 2022 11:16am
لاہور میپ (فوٹو:فائل)
لاہور میپ (فوٹو:فائل)

لاہور میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو نے نوجوان کو قتل کردیا۔

لاہور کے علاقے مصری شاہ میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکو نے نوجوان کو قتل کردیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 30 سالہ آفاق گلی میں دوست کے ہمراہ بیٹھا تھا کہ موٹرسائیکل سوار ڈاکو نے آفاق کے دوست سے موبائل چھینا، آفاق کی مزاحمت پر ڈاکو نے سر میں گولی مار دی۔

پولیس کے مطابق تشویشناک حالت میں نوجوان کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈاکو کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

lahore

police

Crime