Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نئے بادشاہ کے بعد برطانیہ کا نیا سکہ کیسا ہوگا؟ تصویر دیکھیں

شاہ چارلس سوم کا یہ مجسمہ ماہر مجسمہ ساز مارٹن جیننگز نے بنایا ہے
شائع 30 ستمبر 2022 10:33pm

برطانیہ کی شاہی ٹکسال نے نئے بادشاہ چارلس سوم کے مجسمے کی تیاری کے بعد اس کی نمائش کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نئے بادشاہ کا مجسمہ ان کی تخت نشینی کے بعد بنایا گیا ہے جس کی منظوری خود شاہ چارلس سوم نے دی ہے،شاہ چارلس سوم کا یہ مجسمہ ماہر مجسمہ ساز مارٹن جیننگز نے بنایا ہے ۔

ماہر مجسمہ ساز مارٹن جیننگز کا کہنا ہے کہ انہوں نے مجسمہ بادشاہ کی تصویر سے بنایا ہے۔

مجسمہ ساز مارٹن جیننگز نے کہا وہ بڑی انکساری کے ساتھ سمجھتے ہیں کہ ان کے بنائے گئے اس مجسمے کو لوگ صدیوں تک دیکھیں گے۔ ان کے بقول یہ سب سے چھوٹا کام ہے جو انہوں بطور مجسمہ ساز کیا ہے۔ تاہم یہ تاریخی اعتبار سے ایک بڑا کام ہے۔

شاہ چارلس سوم کی مس مجسمے کی مدد سے بنائی گئی آنے والے دنوں میں پانچ پاونڈ کے سکے پر منعکس کی جائے گی جبکہ آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کے حوالے سے ایک یاد گاری سکہ 50 پنس کا جاری کیا جائے گا۔

شاہ چارلس سوم اور ان کی والدہ دونوں کی تصویروں والے سکوں میں یہ بھی فرق ہو گا کہ شاہ چارلس سوم کی سکے پر نظر آنے والی تصویر کا رخ بائیں جانب ہو گا ، جبکہ ملکہ الزبتھ دوم کی تصویر دائیں رخ سے دیکھی جا سکے گی۔

برطانوی شاہی سکوں کی روایت یہ ہے کہ پہلے والے بادشاہ یا ملکہ کے بعد آنے والے بادشاہ یا ملکہ کی تصویر کا رخ سکے پر ایک دوسرے کی تصویر کے مخالف سمت میں ہوتا ہے۔

King Charles III

British Coins