Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

کوئٹہ میں تہرا قتل، ملزم 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ملزم قیس خان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
شائع 30 ستمبر 2022 02:22pm
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

کوئٹہ: تہرے قتل میں ملوث ملزم کو 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

شہر کے جوائنٹ روڈ پر تہرے قتل میں ملوث ملزم قیس خان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے ملزم کو 5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ملزم قیس خان کو تین بھائیوں کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اس سے قبل، کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے ڈاکٹر کے 3 بیٹے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات گئے کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ ریلوے کالونی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ سے چمن سے تعلق رکھنے والے ارتھوپیڈک ڈاکٹر ناصر اچکزئی کے 3 بیٹے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 25سالہ زریان خان، 20سالہ صدران اور 8سالہ زران خان شامل ہیں۔

دوسری جانب آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ نے فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی کوئٹہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

پاکستان

بلوچستان

quetta