Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

”ماہرہ یہ کپڑے سیلاب متاثرین کو دیں گی،سب ٹھیک ہوجائےگا“

اداکارہ نے خود پرتنقید کرنے والی خاتون کوآڑے ہاتھوں لےلیا
شائع 30 ستمبر 2022 12:56pm

اداکارہ ماہرہ خان نے سیلاب متاثرین کی مدد کے حوالے سے خود پرتنقید کرنے والی خاتون سوشل میڈیا صارف کوکرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بے رحم تبصرئے کبھی ختم نہیں ہوں گے

پاکستان میں سیلاب کے دوران متاثرین کی مدد نہ کرنے کا الزام دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر شوبزستاروں کووقتاً فوقتاً تنقید کاشامنا کرنا پڑرہا ہے، ایوارڈ تقریب کے کے لیے کینیڈا جانے والی ماہرہ نے خود کوالزام دیے جانے پراپنا موقف واضح کیا ہے۔

معاملے کا آغازانٹرٹینمنٹ سائٹ لالی ووڈ اسپیس کی ایک ٹویٹ سے ہوا جس میں انہوں نے حال ہی میں ٹورنٹوکینیڈا میں ہونے والے ہم ایوارڈ شومیں شریک ماہرہ خان کی کچھ جھلکیاں شیئرکی تھیں۔

لکھاری اوروکیل رافعہ زکریا نے اس پوسٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے طنزاَ لکھا، “ یہ افسوسناک ہے کہ پاکستانی ٹی وی ڈراما اسٹارزٹورنٹو کے مضافاتی علاقے کے کسی کونے میں چھوٹے ریڈ کارپٹ پرخود کو بین الاقوامی مشہور شخصیات ظاہرکررہے ہیں ۔ “

ہم ٹی وی انتطامیہ کو لپیٹ میں لینے والی رافعہ نے ان کی اپنی پروڈکشن میں ہی بننے والے ڈراموں کے اداکاروں کو ایوارڈ دیے جانے پربھی تنقید کی۔

اس پوسٹ پرماہرہ کے ملبوسات کے حوالے سے کیے جانے والے تبصرے کے جواب میں رافعہ زکریا نے طنزاَ ہی اس یقین کا بھی اظہار کیا کہ ماہرہ یہ ملبوسات سیلاب متاثرین کودے دیں گی اورسب ٹھیک ہوجائے گا۔

یہ تبصرے ماہرہ کی نطرسے گزرے جس پرانہوں نے بھی کڑے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے اپنا موقف واضح کیا۔

ماہرہ نے رافعہ کے ”سب ٹھیک ہوجائے گا“ کے تناظرمیں لکھا، “ ہمارے لیے یہ کبھی ٹھیک نہیں ہے۔“

اداکارہ نے واضح کیا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے حوالے سے وہ اپنے حصے کا کام کرتی رہی ہیں اورکرتی رہیں گی، انہوں نے لکھا، “ اگرآپ کو اس سے خوشی ملتی ہے تومیں ان کی امداد کے دوران کچھ تصاویربھی کھینچ لوں گی لیکن پھر کہا جائے گا کہ فلاحی کاموں کے نام پر دکھاوا کیا جارہاہے۔ “

ماہرہ نے تنقید برائے تنقید کرنے والوں کیلئے مزید لکھا کہ بےرحم تبصرے کبھی ختم نہیں ہوں گے، آپ اپنا کام کریں اورمیں اپنا کروں گی۔

پاکستان

mahira khan

Flood victims

Hum Awards