Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گاؤں کی 75 سالہ تاریخ میں پہلی سرکاری ملازمت

نوجوان کریانہ دکاندار کا بیٹا ہے، جس کے والد کے 2016 میں دنیا سے چل بسے تھے
شائع 30 ستمبر 2022 10:22am
راکیش کمار کو پرائمری اسکول ٹیچر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے، تصویر بی بی سی
راکیش کمار کو پرائمری اسکول ٹیچر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے، تصویر بی بی سی

بھارتی ریاست بہارکے ایک گاؤں کی 75 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ وہاں کے مقامی نوجوان کوسرکاری نوکری مل گئی۔

نوکری ملنے کی خوشی میں چشن منایا گیا جبکہ 30 سالہ راکیش کمار کو سرکاری اسکول میں پرائمری ٹیچر کے طور پرتعینات کیا گیا ہے۔

نوجوان کو نوکری ملنے کی خبر سُن کر گاؤں والوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں، راکیش کمارا برکوروا نامی جگہ پرطلبہ کو پڑھائیں گے، جو اسی ضلع میں واقع ہے جہاں ان کا اپنا گاؤں سوہاگ پور ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی رہنما دیویندر چودھری کا کہنا ہے کہ بھارت کی آزادی کے بعد سے ہی سوہاگ پور کے لوگ اچھی تنخواہ والی ملازمتوں کی خواہش رکھتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے طالب علم پڑھنے کے لیے قریبی بڑے شہروں کا رُخ کرتے ہیں، لیکن اب تک کسی کو سرکاری نوکری نہیں مل سکی۔

راکیش کمارکریانہ دکاندار کا بیٹا ہے، جس کے والد کے 2016 میں دنیا سے چل بسے تھے۔

ٰIndia

bihar

Rakesh Kumar