Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مصری قاری محمود کی وزیراعظم سے ملاقات، سیلاب پر اظہار افسوس

سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔
شائع 29 ستمبر 2022 07:48pm
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف، مصری قاری محمود الشحات سے ملاقات کر رہے ہیں: فوتو (اے پی پی)
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف، مصری قاری محمود الشحات سے ملاقات کر رہے ہیں: فوتو (اے پی پی)

وزیرِاعظم شہبازشریف اور نامور مصری قاری محمود کی ملاقات ہوئی ہے، قاری محمود انور الشحات نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیرِاعظم شہباز شریف سے نامور مصری قاری محمود کی ملاقات میں سربراہ جمیعت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن اور وزیرِ مواصلات مولانا اسعد محمود بھی شریک ہوئے۔

ملاقات میں قاری محمود انور الشحات نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔

قاری محمود کا پاکستان میں 2006 کے بعد یہ دوسرا دورہ ہے جس میں وہ ملک کے مختلف شہروں میں جائیں گے۔

Egypt

PM Shehbaz Sharif

Qari Mehmood