Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اس وقت فیصلہ کن موڑ پر ہے، جلد کال دوں گا: عمران خان

عالمی فورم پر کشمیریوں کے لئے آواز اٹھاتا رہوں گا
شائع 29 ستمبر 2022 05:37pm
فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ میں اپنی قوم کو جلد کال دینے والا ہوں جس پر آزاد کشمیر نے بھی باہر آنا ہے۔

مظفر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کے عوام نے آزادی کے لئے بڑی قربانیاں دیں، میں دنیا بھر میں آپ کا سفیر بنا اور ہر عالمی فورم پر کشمیریوں کے لئے آواز اٹھاتا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو کشمیریوں کی قربانیاں بھولنے نہیں دوں گا، 5 اگست کو بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی جس پر ہم نے ہندوستان سے تمام تعلقات ختم کردیے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مریم نواز اپنے داماد کے لئے بھارت سے مشین منگوا رہی ہیں، سیکرٹری نے مریم نواز کو بتایا کہ یہ ناجائز کام ہے جس پر مریم نے کہا اسحاق ڈار ملک واپس آرہے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کے لئے ہم ترین وقت ہے، جو ضمیر کا سودا کرے اس کو ووٹ نہیں دینا، ملک فیصلہ کُن موڑ پر کھڑا ہے، لہٰذا اپنی قوم کو جلد کال دینے والا ہوں۔

azad kashmir

Ishaq Dar

Shehbaz Sharif

imran khan

audio leak

PTI jalsa