Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم و صفدر کی سزائیں کالعدم، وزیراعظم کا اظہار تشکر

بیٹی مریم اور بیٹے صفدر کو بالآخر انصاف ملا، شہباز شریف
شائع 29 ستمبر 2022 05:00pm
وزیراعظم شہباز شریف(فوٹو:فائل)
وزیراعظم شہباز شریف(فوٹو:فائل)

وزیراعظم شہباز شریف نے مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی سزائیں کالعدم ہونے پر اظہارتشکرکیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مریم نواز کے بری ہونے پر نوازشریف کومبارک پیش کرتا ہوں، امید ہے کہ نوازشریف کیخلاف جج ارشد ملک مرحوم کی گواہی پرانصاف کے تقاضے پورے ہوںگے۔

انہوں نے کہا کہ بیٹی مریم اور بیٹے صفدر کو بالآخر انصاف ملا، سیاسی انتقام کا ایک تاریک دورآج انجام کو پہنچا اوروہ بے گناہ سرخرو ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کے عدالتی فیصلے سے جھوٹ، بہتان اورکردارکشی کی تمام عمارت زمیں بوس ہوگئیں، مریم نوازکا بری ہونا اس سیاسی انتقام کے منہ پر زناٹے دارتھپڑ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس نظام کے ذریعے شریف خاندان کو نشانہ بنایا گیا، عدالت سے بری ہونے پر بیٹی مریم اور صفدر کو مبارک دیتا ہوں۔

PMLN

Maryam Nawaz

Captain Safdar

PM Shehbaz Sharif