Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

اسٹریٹ کرائم کا مسئلہ سالوں سے ہے، قابو پانے کی ضرورت ہے: آئی جی سندھ

پولیس فورس میں افرادی قوت کم ہے: غلام نبی میمن
اپ ڈیٹ 29 ستمبر 2022 04:48pm
کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب
کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن پریس کانفرنس کر رہے ہیں: اسکرین گریب: آج نیوز یوٹیوب

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں جتنا امن ہوگا اتنا ہی بزنس کمیونٹی بہتر کام کرسکے گی،شہرمیں اسٹریٹ کرائم کافی سالوں سے ایشو ہے اس پرقابو پانے کی ضرورت ہے۔

کورنگی ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز میں تاجروں سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ پولیس فورس میں افرادی قوت کم ہے، سندھ حکومت نے بھرتیوں پر میرٹ سسٹم بنایا ہے، جس میں 30 ہزار نئی بھرتیاں ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے سی ٹی ڈی کو بہتر بنانے کی بات کی ہے، آئندہ وقت میں سی ٹی ڈی جدید طریقے سے کام کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ تھانے کی نفری کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، تھانوں میں اضافی نفری کی ضرورت ہے، ہم شہر سے جرائم کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب کے بعد بڑے چلینجز کا سامنا تھا، انڈس ہائی وے پورا ڈوب گیا تھا- نیشنل ہائی وے 11 مقامات پر پانی تھا، یہ کام موٹروے پولیس کا تھا لیکن ہم نے نفری لگا کر شاہراہوں کا بحال کیا۔

آئی جی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی اور انویسٹی گیشن برانچ کو بہتر بنانے کے لئیے اقدامات کررہے ہیں، کمزرو کیس کی وجہ سے ملزمان بری ہوجاتے ہیں۔

اس موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے ہمراہ، ایس ایس پی ایسٹ سید عبدالرحیم شیرازی، ایس ایس کورنگی فیصل بشیر میمن، ایس ایس پی مقدس حیدر سمیت پولیس کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

IG Sindh

Sindh government

Ghulam Nabi Memon

KATI