Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایون فیلڈ ریفرنس: مریم نوازکو کلین چٹ ملنے پر شہباز گل کی مبارکباد

شہباز گل نے کہا کہ نیب کے وکیل تو مریم کے وکیل لگ رہے تھے
شائع 29 ستمبر 2022 03:23pm
تصویر:  فائل
تصویر: فائل

ایون فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے کلین چِٹ ملنے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے مریم نواز کو مبارکباد دے دی۔

ٹوئٹر پرجاری بیان میں شہبازگل کہا کہنا تھا کہ ”مبارک پاکستان آج باجی مریم بھی بری ہو گئیں، تمام چوری حلال ہو گئی“۔

انہوں مزید کہا کہ ڈارصاحب بھی جلدی بری ہو جائیں گے اور نواز شریف صاحب بھی جلدی ہی بری ہو جائیں گے۔

مزید پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس: مریم نواز اور کیپٹن صفدر کوبری کردیا

شہباز گل نے شریف خان کو ملنے والے ریلیف پرطنز کرتے ہوئے کہا کہ جس اسپیڈ سے شریف خاندان کو NRO 2 ملا، نیب کے وکیل تو مریم کے وکیل لگ رہے تھے۔

انہوں نے پاکستان کے مستقبل کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس فیصلے سے پاکستان 30 سال پیچھے چلا گیا ہے۔

PMLN

Maryam Nawaz

shehbaz gill