Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

سئینرسیاستدان یوسف مستی خان انتقال کرگئے

سیاسی کیریئرکئی دہائیوں پرمحیط تھا
اپ ڈیٹ 29 ستمبر 2022 12:32pm
تصویر: فائل
تصویر: فائل

پاکستان کے سینئرسیاستدان اورصدرعوامی ورکرز پارٹی یوسف مستی خان 74 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔

یوسف مستی خان کا سیاسی کیریئرکئی دہائیوں پرمحیط تھا۔

بلوچ اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن سے سیاسی کیریئر کا آغاز کرنے والے یوسف مستی خان کی نمازجنازہ آج بعد نماز ظہران کی رہائشگاہ بلاک 2 پی ای سی ایچ ایس میں ادا کی جائے گی۔

شیربازخان مزاری نے نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کا اعلان کیا، تو مستی خان نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی اوراس کے (کراچی) صدراور مرکزی کمیٹی کے رکن منتخب ہوگئے۔

بعد ازاں انہوں نے پاکستان نیشنل پارٹی (پی این پی) میں شمولیت اختیار کی اور اس کے صدر (کراچی) اور مرکزی کمیٹی کے رکن منتخب ہوئے۔

پاکستان

Yousuf Musti Khan

Politcian