Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیا کپ: قومی ویمن کرکٹ ٹیم شرکت کیلئے بنگلہ دیش روانہ

قومی ویمن کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے بنگلہ دیش روانہ ہو گئی۔ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ سے کپتان...
شائع 28 ستمبر 2022 06:28pm
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

قومی ویمن کرکٹ ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے بنگلہ دیش روانہ ہو گئی۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ سے کپتان بسمہ معروف کی قیادت میں قومی ویمن اسکواڈ بنگلہ دیش کیلئے روانہ ہوا۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان سمیت سات ممالک پاکستان، میزبان بنگلہ دیش، بھارت، ملائیشیا، سری لنکا، تھائی لینڈ اور یو اے ای ان ایکشن ہوں گی۔

پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 2 اکتوبر کو ملائیشیا، 3 اکتوبر کو بنگلہ دیش اور 6 اکتوبر کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 7 اکتوبر کو مدمقابل آئیں گی۔

قومی ٹیم 9 اکتوبر کو یو اے ای جبکہ 11 اکتوبر کو سری لنکا کے مدمقابل ہوگی۔

یاد رہے کہ ویمنز ایشیا کپ یکم سے 16 اکتوبر تک سلہٹ میں کھیلا جائیگا۔

پاکستان

sports

women's cricket

Asia cup